تشکر نیوز: کراچی کے شہری سخت گرمی میں لاکھوں گیلن پانی سے محروم کر دیئے گئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حب پمپنگ اسٹیشن جو منگوپير کی پہاڑیوں کے نیچے واقع ھے ذرائع کے مطابق AEE فہد صدیقی کی کرپشن اور نا اہلِی کی وجہ سے یہاں پر کیبل فالٹ اور الیکٹرک ٹرالی فالٹ کی وجہ سے دوسرے روز بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے 12 دن میں یہ دوسری بار فالٹ پیدا کیا گیا ھے
کراچی کے شہریوں پر محرم الحرام کر مقدس مہینے میں پانی بند کر کے کربلا کی یاد تازہ کر دی گئی ھے
ذرائع کے مطابق فہد صدیقی کی ہدایت پر جان بوجھ کر فالٹ پیدا کیا جاتا ہے لاکھوں روپے کی فالٹ دور کرنے کی فائلیں بنائیں جاتی ہیں پھر واٹر کارپوریشن سے لاکھوں روپیہ وصول کیا جاتا ھے اس افسر نے خود کی اپنی ایک ٹیم بنائی ہوئی ہے جو کے کام کو خراب کرتے ہیں اور پمپنگ اسٹیشن کے گرد و نواح میں زیر زمین کیبل میں فالٹ پیدا کرتے ہیں
ذرائع نے بتایا ہے کہ لائٹ نہ ہونے سےحب کینال سے کراچی شہر میں آنے والا پانی واپس نہر میں چھوڑا جاتا ہے۔ کینال کا پانی حب ندی بلوچستان تک اورفلو کیا جاتا ہے وہاں تک ٹینکر مافیا پانی ٹینکروں میں بھرتے ہیں۔ پھر متعلقہ افسر ۔ AEE فہد صدیقی کراچی کو سپلائی کیا جانے والا پانی فروخت کر کے روزآنہ لاکھوں روپیہ ٹینکر مافیا سے وصول کرتا ھے
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ۔ اورنگی ٹاؤن ۔ سرجانی ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد ۔ نارتھ کراچی ۔ خواجہ اجمیر نگری۔ انڈا موڑ کے علاقوں کو جان بوجھ کر پانی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے اور اس دوران شہر میں آنے والا تمام پانی دیدہ دلیری کے ساتھ متعلقہ افسران عرصہ دراز سے فروخت کر رہے ہیں
حب پمپنگ اسٹیشن کی کرپٹ ترین افسر کے خلاف تمام معاملات کی انکوائری کر کے برطرف کیا جائے۔