اووربلنگ کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال، حکام وزارت توانائی ذمہ دار قرار

200 یونٹس سے زائد پر اووربلنگ کے معاملے سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی جس میں وزارت توانائی کے حکام کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

200 یونٹس سے زائد پر اووربلنگ کے معاملے پر پاور ڈویژن نے رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم شہباز شریف کے آفس کو بھجوا دی ہے۔

اووربلنگ کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال، حکام وزارت توانائی ذمہ دار قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں ذمےدارران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے تمام ڈسکوز کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے پروریٹا سسٹم لاگو کروایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس رپورٹ پر کارروائی کا فیصلہ کرے گا، سزا کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اسی ہفتے ہو گا۔

پشاور: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 3 دہشت ہلاک، 2 اہلکار زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں زائد یونٹس شامل کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو تقسیم کار کمپنیوں کے ایسے اہلکاروں و افسران کو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مصنوعی طور پر بجلی کے زائد یونٹس بِل میں شامل کرکے صارفین پر ظلم کرنے والے عوام دشمن افسران و اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، جبکہ 200 یونٹس سے نیچے تحفظ شدہ صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر زائد یونٹس شامل کرکے غیر تحفظ شدہ درجے میں شامل کرنے والے اہلکاروں و افسران کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!