کراچی: ڈی ایس پی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

کراچی: ڈی ایس پی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

تشکر نیوز کے مطابق مقدمہ اسٹیشن ہاؤس افسر عزیز آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا، واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 جولائی کو کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے افسر ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہو گئے تھے۔

کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب سی ٹی ڈی کے افسر علی رضا کو نامعلوم مسلح ملزمان نے نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

الیکشن دھاندلی کیس: لیگی امیدوار راجا خرم نواز نے الیکشن ٹریبونل میں بیان حلفی جمع کرادیا

واقعے میں قریبی بلڈنگ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور گارڈ بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

 

 

عزیز آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن علی رضا کو کریم آباد، بلاک ون میں شکیل کارپوریشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

67 / 100

One thought on “کراچی: ڈی ایس پی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!