200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف، بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

وفاقی کابینہ نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔

تشکر نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی، وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے سے لے کر 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف، بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

حکومتی ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکیٹڈ اورنان پروٹیکیٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں اضافہ واپس لیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے جولائی سے ستمبر 2024 کے 3 ماہ کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والےصارفین کو ریلیف ملے گا، فیصلے کے تحت تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا، وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ تک کے پروٹیکیٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیے بھی اضافہ منظور کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 3روپے 95 پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ استعمال پر نان پروٹیکٹڈصارفین کے ٹیرف میں 7روپے 11 پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7روپے12 پیسے اضافہ منظور کیا گیا تھا-

لکی مروت میں گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے تاہم وفاقی کابینہ نے ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اورماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7 روپے74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی منظوری دی تھی-

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک بڑھادیا تھا، سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57 روپے 63 پیسے تک ہوجائے گا، جب کہ ایڈجسٹمنٹس، ٹیکسز ملا کر فی یونٹ بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 65 روپےسے بڑھ جائےگا۔

بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ

  • ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 7.11 روپے اضافے سے 23.59 روپے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوجائےگا۔
  • ماہانہ 301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے41.36روپے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائےگا۔
  • ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہےگا۔
  • 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہےگا۔
  • ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کاٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپےہوجائے گا۔
  • ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپےاضافے سے14.16 روپے ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے مالی سال 2024-25 کے لیے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف موجودہ 29 روپے 78 پیسے سے بڑھا کر 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ منظور کیا تھا۔

30 جون کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7 روپے 50 پیسے اور مالی سال 2022-23 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا تھا۔

 

 

وفاقی حکومت نےگذشتہ مالی سال 2023-24 کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا تھا جب کہ مالی سال 2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔

60 / 100

One thought on “200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف، بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!