کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے۔

کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے، بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو زیادہ سے زیداہ وہ مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں جو اس کی جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق ہو، کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سخت حالات میں دسمبر میں اپنے تمام امیدوارواں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائی، پاکستان کے 859 حلقوں میں ہم نے 828 کو ٹکٹس دیے، عورتوں کے لیے بھی ترجیحی لسٹ جاری کی گئی تھی، ان کو کہا گیا تھا کہ کاغذات فائل کریں، اس کی اسکروٹنی بھی ہونی مگر بد نیتی پر الیکشن کمیشن نے خواتین کی اسکروٹنی 29 تاریخ تک نہیں کی۔

شاہ رخ خان کا ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کا کردار میرے کردار کی کاپی ہے، توقیر ناصر کا دعویٰ

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس کے بجائے 29 کو الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ ہم ان سب کی اسکروٹنی 13 جنوری کو کریں گے، اسی دن سپریم کورٹ کا فیصلہ رات 11 بجے آیا مگر اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد نشانات الاٹ کردیے، آج کہا جاتا ہے کہ سنی اتحاد کونسلی نے کوئی سیٹ جیتی یا نہیں، حامد رضا کے کاغذات پر بھی سنی اتحاد لکھا تھا، سرٹیفکیٹ جمع ہوا تھا لیکن جب ان کو پتا چلا کہ یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں تو ان کو بھی آزاد امیدوار کا نشان دے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹیں ہم جیت کر آئے تو ہمارے امیدواروں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کی، ہم نے 780 پیج کے کاغذات فائل کیے الیکشن کمیشن میں اور کمیشن نے اسے مانا بھی، اس کے باوجود کے ہمارا حق تھا کہ ہمیں مخصوص نشتیں ملتی، ہمیں وہ نہیں دی گئیں، ہم اس وجہ سے سپریم کورٹ میں موجود ہیں، انہی کی وجہ سے سینیٹ الیکشن خیبرپختوا میں نہیں ہوئے، ہمیں سپریم کورٹ کے ججز سے امید ہے، خوشی ہوتی کہ اگر آج ہی آرڈر آجاتا، امید ہے 2،3 دن میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

60 / 100

One thought on “کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے، بیرسٹر گوہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!