کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں

تشکر نیوز: کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں جاری رہیں۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان 23 مقابلے ہوئے جن میں 23 زخمی ڈاکوؤں سمیت 37 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 809 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 126 کلو 134 گرام چرس، 705 گرام آئس/کرسٹل، اور 1 کلو 72 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے تحت پولیس کی انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیاں

گرفتار ملزمان سے 111 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 61 موٹرسائیکلیں اور 1 گاڑی بھی تحویل میں لی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

66 / 100

One thought on “کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!