انوشے اشرف نے خاموشی سے شادی کرلی

ویڈیو جوکی (وی جے)، ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے خاموشی سے آن لائن نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

انوشے اشرف نے 30 جون کو انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کرلی۔

انوشے اشرف نے خاموشی سے شادی کرلی

 

اداکارہ نے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ان سے ہر کوئی پوچھتا ہے کہ بیٹا شادی کب کرو گی؟ لو، اب کرلی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں لیپ ٹاپ پر نکاح کی مزید رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے شوہر کا نام بھی بتایا۔

5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع

 

انہوں نے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں کو کسی سیاحتی مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے نکاح کے دوران شوہر کی لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ان کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے لیکن انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی معلومات نہیں بتائی۔

ماڈل نے شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر خوش طبعیت اور مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں اور یہ کہ وہ خوبصورت بھی ہیں۔

انوشے اشرف کی جانب سے اچانک شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

زیادہ تر لوگوں نے ان کے اچانک نکاح کو اپنے لیے سرپرائز قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

انوشے اشرف کی جانب سے شوہر کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے شوہر کا تعقلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کچھ نہیں بتایا۔

60 / 100

One thought on “انوشے اشرف نے خاموشی سے شادی کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!