جون میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ جون میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا۔

تشکر نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں مہنگائی کی شرح 12.57 فیصد رہی، مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد تھی۔

جون میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

 

رپورٹ کے مطابق جون کے دوران شہروں میں مہنگائی میں 0.58 فیصد جبکہ دیہات میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 24-2023 کے دوران شہروں میں مہنگائی کی شرح 24.12 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال دیہات میں مہنگائی کی شرح 22.41 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 3 جون جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کو ملک میں مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مئی میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد ہوگئی۔

انوشے اشرف نے خاموشی سے شادی کرلی

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں آلو 14.73 ، گوشت 4 اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا، جب کہ ٹماٹر، پیاز 51، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستا ہو، ایک سال کے دوران پیاز 86.6 ، ٹماٹر 55.4 اور مسالحہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں مائع ایندھن 9.4 ، بجلی چارجز 4.5 اور موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا، جب کہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 58.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ٹرانسپورٹ سروس 32.2 اور کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد مہنگی ہوئی۔

61 / 100

One thought on “جون میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!