چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کی محلہ کمیٹی بندھانی کے وفد سے ملاقات

تشکور نیوز رپورٹنگ،

 

 

چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کی محلہ کمیٹی بندھانی کے وفد سے ملاقات
اراکین محلہ کمیٹی بندھانی نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے فراز حسیب کی خدمات کو سراہا
عوام کے تعاون سے لیاقت آباد ٹاون کو مثالی ٹاون بنائیں گے: فراز حسیب
مورخہ15دسمبر 2023
کراچی ( )چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کی اپنے دفتر میں محلہ کمیٹی بندھانی کالونی کے وفد سے ملاقات، چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 03 یونس بندھانی کی قیادت میں وفد نے چیئرمین فراز حسیب سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاون اسحاق تیموری، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، یونین کمیٹی نمبر 03 کے وائس چیئرمین عمران عباس، یوسی 03 وارڈ 02 کے کونسلر محمد عمران، محمد اکرم راجپوت بھی موجود تھے۔ چیئرمین یوسی یونس بندھانی نے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر 03 میں خصوصی صفائی مہم کے انعقاد، اور علاقے میں پارکوں کی بحالی، اور ترقیاتی کام کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ عوام اور یوسی پینل کے تعاون سے لیاقت آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کے نہ رکنے والے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ہم اپنے دستیاب وسائل کے ساتھ لیاقت ٹاون کے مکینوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرگرم ہیں۔ اس سلسلے میں یونین کمیٹی کی سطح پر مرحلہ وار صفائی مہم کا انعقاد، ٹاون کے اجڑے ہوئے پارکس پلے گراونڈ اور گرین بیلٹس کی بحالی اور تزین و آرائش، اسکولوں میں تعلیم کے نظام کی اپ گریڈیشن، لائبریری کلچر کو پھر سے زندہ کرنا، طبی سہولتوں کی فراہمی، ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ملاقات کے آخر میں وفد کے ارکان نے چیئرمین فراز حسیب کو تحائف پیش کئے۔
جاری کردہ:
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!