...

لاکھوں ڈالر کی گمشدہ انگوٹھی ویکیوم کلینر کے تھیلے سے مل گئی

ویب ڈیسک

پیرس: فرانس کے ایک ہوٹل سے گم ہونے والی ہیرے کی انگوٹھی ویکیوم کلینر کے ایک تھیلے سے مل گئی۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون نے پیرس پولیس کو لکھوائی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ ان کی انگوٹھی ان کے کمرے کی میز سے اس وقت غائب ہوئی جب وہ خریداری کیلئے باہر گئی ہوئیں تھیں۔

خاتون کو شک تھا کہ وہ انگوٹھی ہوٹل کے کسی ملازم نے اٹھائی ہے، انگوٹھی کی مالیت 8 لاکھ ڈالرز (22 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ) ہے۔

ہوٹل رِٹز کی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل ملازمین نے گمشدہ انگوٹھی کیلئے تلاش شروع کی اور سکیورٹی گارڈز نے یہ انگوٹھی صفائی کرنے والے عملے کے زیر استعمال ویکیوم کلینر کے تھیلے سے برآمد کی۔

انگوٹھی کو ملنے کے بعد حفاظت کیلئے خاتون کے واپس آنے تک پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.