غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

تشکر نیوز:  سندھ حکومت نے صوبے بھر میں غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کی  دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

صوبے میں غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا، فیصلے کے تحت  تمام ڈپٹی کمشنروں کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں۔

کراچی کے مضافات اور چند مقامات پر آج دوپہریا شام میں بارش کا امکان

مراسلے میں صوبے کے ڈپٹی کمشنروں کو حکم دیا گیا ہے کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز دکانیں شہروں سے باہر منتقل کی جائیں، دکانوں کی انسپکشن کرکے ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر معیاری سلنڈرز ضبط کر لیے جائیں، ایل این جی اور ایل پی جی دکانیں بازاروں اور اقامتی علاقوں سے دور منتقل کرائی جائیں۔

60 / 100

One thought on “غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!