وفاقی وزیر نجکاری ،سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

تشکر نیوز: وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیرخضر فرادوف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیرخضر فرادوف سے ملاقات ہوئی ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر کو اپنے حالیہ دورہ وسطی ایشیا سے آگاہ کیا۔

’چوکرز‘ جنوبی افریقہ بالآخر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے، افغانستان کو بدترین شکست

اس ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ممالک بھی پاک چین اقتصادی راہداری سے مستفید ہوں، پاکستان سینٹرل ایشیاء کے تمام ممالک سے دو طرفہ تجارت اور کاروباری روابط کا فروغ چاہتا ہے۔

 آذربائیجان کے سفیرخضر فرادوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کریں گے،پاکستان سے آذربائیجان میں پیشہ وارانہ مہارت اور مین پاور کی خاصی گنجائش موجود ہے۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نےوفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے دو طرفہ تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان پر بھی خضر فرادوف اور عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

54 / 100

One thought on “وفاقی وزیر نجکاری ،سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!