ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: خواتین کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع

آئندہ ماہ ہونے والے ویمنز ٹی ٹو20 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی خواتین کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔

تشکر نیوز کے مطابق خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیمپ کے لیے 28 کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے، اس میں 3 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے، پاکستان ویمن ٹیم کا کیمپ 4 روز تک جاری رہے گا۔

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: خواتین کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع

 

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا بھی اعلان کردیا، محمد وسیم کو ویمنز ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ باؤلرز عبدالرحمٰن اور جنید خان بالترتیب اسپن باؤلنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا، ٹی20 ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

عوام کو اقلیتی حکومت پر اعتماد نہیں، ٹیکس نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

 

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ بالترتیب 21 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

ویمنز ایشیا کپ میں کون کون سی ٹیمیں شامل ہیں؟

ایشیا کپ میں نیپال، متحدہ عرب امارات، بھارت، پاکستان، تھائی لیند، مالائیشیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ اے میں بھارت، پاکستان ، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ کی وینم کرکٹ ٹیم شامل ہیں۔

کیمپ میں شریک کھلاڑی:

 

 

عالیہ ریاض، انوشے ناصر، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ ، دعا ماجد، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ، حمنہ بلال، ارم جاوید، ماہم منظور، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، قرۃ العین، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ُیسری عامر، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

61 / 100

One thought on “ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: خواتین کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!