اگر آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بارش ہو گئی تو سیمی فائنل میں کون جائے گا؟ جانئے

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اپنے سنسنی خیز مرحلے کی جانب تیزی سے بڑ ھ رہاہے اور اب تک دو ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہیں جن میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں تاہم بھارت کی پوزیشن فی الحال مستحکم ہے لیکن آج کے میچ میں بارش رنگ میں بھنگ بھی ملا سکتی ہے  ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش اور افغانستان میں سے کوئی ایک ٹیم ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی ۔

اگر آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بارش ہو گئی تو سیمی فائنل میں کون جائے گا؟ جانئے

 

موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اگلے میچز بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے، گروپ ون کے بقیہ میچز کا سب کچھ موسمی حالات پر منحصر ہے۔ اگر آسٹریلیا اور بھارت کا میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ اس صورت میں، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، اور آسٹریلیا کو اپنا سامان باندھنا پڑے گا، اور افغانستان اور بنگلادیش میں سے جو بھی جیتے گا اچھے رن ریٹ کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچے گا۔

آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں اہم میچ میں شکست ک سامنا کرنا پڑا جس نے آسٹریلیا کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔  گروپ 1 میں سے ابھی تک تمام ٹیمیں 2،2 میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سے بھارت نے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں، جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور بنگلا دیش اپنے ابھی تک کے دونوں میچ ہار چکا ہے۔

کراچی؛ ٹریفک حادثات اور ٹرین سے گر کر 3 افراد جاں بحق

 

موسم کے پیش نذر پوائنٹس ٹیبل پر کافی کچھ تبدیل ہوسکتا ہے، لیکن اگر میچ واش آؤٹ نہیں ہوتے تو یہ بھی ممکن ہے کہ آسٹریلیا بھارت کو ہرا دے، اور افغانستان بنگلادیش کو، اس صورت میں تینوں ٹیموں کے پوائنس 4 ہوجائیں گے اور رن ریٹ یا زیادہ چھکے لگانے کی بنیاد پر 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والے اداروں کے مطابق آج کے میچ میں بارش ہونے کا 70 فیصد امکان ہے، جبکہ بادل چھائے رہنے کی توقع 74 فیصد ہے۔ ایک ادارے نے 3.5 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

بھارت کے پاس اس وقت 4 پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ +2.425 ہے، آسٹریلیا کے پاس 2 پوائنٹس اور +0.223 کا نیٹ رن ریٹ ہے۔ اسی طرح افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.650 جبکہ بنگلا دیش کا منفی 2.489

 

 

57 / 100

One thought on “اگر آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بارش ہو گئی تو سیمی فائنل میں کون جائے گا؟ جانئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!