کراچی: 9 گھنٹوں میں پراسرار طور پر 10 افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف

کراچی کے مختلف علاقوں سے 9 گھنٹوں کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے 10 افراد کی لاشیں ملیں جہاں ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔

کراچی: 9 گھنٹوں میں پراسرار طور پر 10 افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف

 

تشکر نیوز کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز صبح سے رات تک محض 9 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پراسرار طور پر ہلاک تین افراد کی لاشیں لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے فٹ پاتھ سے ملیں۔

اس سے قبل گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی کی گودام چورنگی، ڈیفنس کے فیز7، اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے مجموعی طور پر سات افراد کی لاشیں ملیں۔

روس: داغستان میں عبادت گاہوں پر دہشتگرد حملے میں 15 سے زائد افراد ہلاک

 

حکام کے مطابق تمام لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جنہیں سردخانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کسی لاش کی بھی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

63 / 100

One thought on “کراچی: 9 گھنٹوں میں پراسرار طور پر 10 افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!