...

روس: داغستان میں عبادت گاہوں پر دہشتگرد حملے میں 15 سے زائد افراد ہلاک

روس کے شمالی خطے داغستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے یہودی اور عیسائی عبادت گاہوں کے علاوہ ایک ٹریفک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 15 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

روس: داغستان میں عبادت گاہوں پر دہشتگرد حملے میں 15 سے زائد افراد ہلاک

 

غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس کے شمالی خطے داغستان میں مسلح افراد نے گرجا گھروں، ایک عبادت گاہ اور ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 15 پولیس اور نیشنل گارڈ کے افسران، گرجا گھر کا پادری اور متعدد عام شہری ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے داغستان کے شہر ماخچکالا اور ڈربنت میں بیک وقت حملے کیے جس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز اور روسی میڈیا پر چلنے والے فوٹیج ممں ڈربیت شہر کا آسمان دکھایا گیا، جو عبادت گاہ کو آگ لگنے کے بعد دھویں اور شعلوں سے بھرا ہوا ہے، بنیادی طور پر مسلم اکثریتی علاقے میں یہ یہودیوں کی قدیم عبادت گاہ ہے۔

داغستان کے دارالحکومت اور اس سے تقریباً 125 کلومیٹر (78 میل) دور واقع سب سے بڑے شہر ماخچکالا میں عبادت گاہوں پر حملہ کیا گیا، جہاں پولیس چوکی بھی حملے کی زد میں آئی۔

61 / 100

One thought on “روس: داغستان میں عبادت گاہوں پر دہشتگرد حملے میں 15 سے زائد افراد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.