وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں، شرجیل میمن

تشکرنیوز: وزیر ٹرانسپورٹ سند شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے شہید بینظیرآباد میں پیپلز بس سروس شروع ہوجائے گی، ہم کراچی میں ہاکس بے سے ٹاور تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کررہے ہیں، چاکیواڑہ میں بھی پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا ہے۔

حکومت نے ترقیاتی فنڈ سمیت پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص میں پیپلزبس سروس چل رہی ہے، نوابشاہ میں کل پیپلز بس پہنچ جائیں گی، یلو لائن سب سے طویل اور اہم پروجیکٹ ہے، کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں آئیں گی، سعدی ٹاؤن سے ٹاور کا 36 کلومیٹر طویل نیا روٹ شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن اور بی آر ٹی نگراں حکومت کی کوتاہیاں تھیں، وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کاوعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں، بجٹ میں 150 بسیں نظر نہیں آئیں۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے، غیر رجسٹرڈ گاڑی فروخت نہیں ہوگی، غیر رجسٹرڈ گاڑی والے پر 10 لاکھ کا جرمانہ ہوگا، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی، جعلی نمبر پلیٹ بنانے والی دکانوں کے خلاف بھی آپریشن ہوگا، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے پر ایف آئی آر کاٹی ہیں، رجسٹرڈ ہوئے بغیر کوئی گاڑی شوروم سے باہر نہیں نکلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی نمبر پلیٹ بنانے والے اپنا کاروبار بند کردیں، 29 جون سے پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی، کوئی جعلی نمبر پلیٹ لگاکر پکڑا گیا تو جیل جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہری منشیات استعمال کرنے والوں کو دیکھیں تواطلاع دیں، شہری 021111374637 پر ڈرگ ڈیلرز کی اطلاع دے سکتے ہیں، سندھ میں137 منشیات فروشوں کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمر ایوب ڈکیٹیٹر کی پیداوار ہے، عمر ایوب نادار اور بیوقوف شخص ہیں، عمرایوب کو پتا نہیں صدر زرداری 12 سال جیل میں رہے، مجھ سمیت پیپلزپارٹی کاکوئی رہنما نیب کا بینیفشری نہیں رہا، عمران خان اور ان کی بہن نے ایمنسٹی اسکیم لی۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کررہی ہے، اس کے علاوہ سندھ حکومت سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ بنارہی ہے، ہماری کارکردگی میں روز پیش رفت ہورہی ہے، ہماری 100 دن کی نہیں ہزاروں دنوں کی کارکردگی ہے، میں 100 کیا 1000 دنوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرسکتا ہوں۔

61 / 100

One thought on “وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں، شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!