آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیلئے 60 کروڑ روپے مختص

تشکر نیوز: حکومت نے آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کےلیے 60 کروڑ روپے مختص کردیے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاؤنڈ، ڈالر، یورو اور روپے میں جاری کیے جو اسٹیٹ بینک سےحاصل کیے جا سکتے ہیں۔

نواز رائیونڈ، عمران بنی گالہ، زرداری بلاول ہاؤس اور جرنیل 50،50 کروڑ عطیہ کریں: مصطفیٰ کمال نے قرض سے نجات کا نسخہ بتادیا

وزارت خزانہ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مئی کے آخر تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 338 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جب کہ اسلامی شریعہ کے تحت 582 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، سرٹیفکیٹ روایتی اوراسلامی شریعہ کےتحت اسٹیٹ بینک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں جب کہ سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں سرٹیفکیٹ کی مدت مکمل ہونے پر  کی جائیں گی۔

61 / 100

One thought on “آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیلئے 60 کروڑ روپے مختص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!