تشکر نیوز: خانہ کعبہ کے محافظ اور 109ویں کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کرگئے۔
تشکر نیوز کے مطابق کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشعیبی کافی عرصے سے علیل تھے، وہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار تھے۔
اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں: سہیل وڑائچ
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گزشتہ سال نومبر میں 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق اس وقت کے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی، معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سعيد المالكی نے ایئرپورٹ پر امام کعبہ کا استقبال کیا تھا۔
واضح رہے کہ سدانہ کعبہ کا شرف صدیوں سے الشیبی خاندان کے پاس چلا آرہا ہے، الشیخ ڈاکٹر صالح زین العابدین الشیبی بیت اللہ کے 109 ویں سادن تھے۔
’سدنہ بیت اللہ‘ وہ قدیم پیشہ اور مقدس فریضہ ہے جس میں خانہ کعبہ کی دیکھ بحال، اسے کھولنے اور بند کرنے، اللہ کے گھر کو غسل دینے، اس کا غلاف تیار کرنے اور حسب ضرورت غلاف کعبہ کی مرمت کرنے جیسے امور انجام دیے جاتے ہیں۔