...

عمرو عیار عید کے پہلے تین دن ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے اچھی کمائی سے آغاز کیا، تاہم سائنس فکشن فلم ”عمرو عیار“ ابتدائی تین دن میں ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔

عمرو عیار عید کے پہلے تین دن ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب

 

اگرچہ عمرو عیار نے سب سے زیادہ کمائی کی، تاہم اس کے ساتھ ہی فلم ”نابالغ افراد“، ”ابھی“ اور ”بھیڑیا“ بھی باکس آفس پر رنگ جمانے میں کامیاب رہیں۔

تشکر نیوز کے مطابق سسپنس، تھرلر اور جادوئی طاقتوں کے خلاف جنگ کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ”عمرو عیار“ ریلیز کے پہلے تین دن میں ساڑھے چار کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان رہی۔

عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کی فلم ”نابالغ افراد“ باکس آفس پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ٹی20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان کو شکست، بھارت کامیاب

 

اداکارہ کبریٰ خان اور ممتاز گوہر کی رومانوی فلم ”ابھی“ صرف ترانوے لاکھ روپے ہی کما سکی اور باکس آفس پر وہ کمائی کے حوالے سے تیسرے نمبر پر رہی۔

مرڈر مسٹری ایکشن فلم ”بھیڑیا“ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ریلیز ہونے والی چوتھی فلم تھی جو فلم بینوں کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اور صرف چند لاکھ روپے کا ہی بزنس کر پائی۔

60 / 100

One thought on “عمرو عیار عید کے پہلے تین دن ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.