وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں 40 ٹول پلازہ پر نصب کیمرے سی پی او کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، میں اس نظام کی کامیابی پر پوری سندھ پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

 

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمارٹ سرویلینس سسٹم (ایس فور) جدید اور ماڈرن تکنیکس کا ایک مجموعہ ہے اور سندھ حکومت نے ایس فور پروجیکٹ کے لیے تقریبا 1.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام پاکستان پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے، امید ہےکہ اس نظام کو جرائم کے خلاف ایک موثر آلہ کے طور پر استعمال کرکے اسے مزید مربوط اور مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، ٹیکنالوجی کو اپنانا اور اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کی ضرورت ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس جرائم کے نئے چیلنجزسے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

’پاکستان میں فٹبال کا دور آچکا ہے‘

 

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال صوبے میں امن وامان کی بحال میں معاون اور مددگار ثابت ہوگا، اس سسٹم کی ڈیزائننگ اور تنصیب میں نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کارپوریشن کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کی بدولت پولیس کی مجموعی کارکردگی بڑھے گی اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا، یہ ناصرف کرائم کنٹرول بلکہ جرائم کی دنیا سے وابستہ افراد،گروہوں اور ان کے کارندوں کو ارتکاب جرم سے قبل روکنے میں بھی مددگار اور معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سسٹم میں کیمروں کی لائیو فیڈ ایک سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں موجود سرور کے ذریعہ جائزہ لے گی،جو چوری شدہ گاڑیوں اور کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا فوری طور شناخت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام 40ٹول پلازہ پر نصب کیمرے چہرے کی شناخت اور آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ کی جانچ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

64 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!