ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 38، نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے 36، 36 رنز اسکور کیے جبکہ شرفین رادرفورڈ نے 28 رنز اور برینڈن کنگ 23 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیونگ اسٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

جواب میں انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور جوز بٹلر نے 67 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، لیکن اس موقع پر کپتان 25 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کو جلد ہی دوسری کامیابی مل گئی، جب معین علی صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد انگلینڈ نے بیٹرز فل سالٹ اور جونی بیئرسٹو کی 44 گیندوں پر 97 رنز کی ناقابل شکست ساجھے داری کی مدد سے 18 ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

فل سالٹ نے 47 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز جبکہ جونی بیئرسٹو نے 26 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

برکس میں شمولیت کا مقصد اسلام آباد کو مضبوط معیشتوں کے ساتھ کھڑا کرنا ہے، مشاہد حسین

 

فل سالٹ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں دو گروپ ہیں، پہلے گروپ میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت جبکہ دوسرے گروپ میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دونوں گروپس سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

61 / 100

One thought on “ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!