امریکا میں موجود حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

تشکر نیوز: فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کیلئے تکرار ہوئی، حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے، فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی جس کا حارث رؤف بار بار ویڈیو میں کہہ رہے ہیں۔

شہداء کے اہلخانہ کا عید پر خصوصی پیغام،پوری قوم کا سلام

حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے دوڑے، اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی۔ حارث رؤف کو دیگر فینز نے بھی روکا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں۔ کپتان بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور اعظم خان سمیت 6 کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔

67 / 100

One thought on “امریکا میں موجود حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!