قسمت میں ہوگا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صرف اگلے میچ پر ہے، ایونٹ میں اپنا آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی فتح کے بعد نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ بڑے ایونٹس میں کسی بھی ٹیم کے لیے جیت انتہائی ضروری ہوتی ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

قسمت میں ہوگا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رؤف

 

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے، کوشش ہوگی ایونٹ میں اپنا آخری میچ بھی جیتیں، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے اور آگے جاکر مزید اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن غلطیاں ہر ٹیم سے ہوتی ہیں اور اسے سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہم نے بھی یہی کیا ہے، جب کہ ہمارے پاس جس طرح کے کھلاڑی ہیں، ہمیں خود پر بھروسہ ہے اور کوشش ہوگی کہ اگلے میچز بھی جیتیں۔

کراچی لیاری میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی: گینگ وار کمانڈر سہیل احمد گرفتار

 

اپنی باؤلنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے خود پر یقین تھا اور اپنی پچھلی باؤلنگ دیکھ کر ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی بھی پوری کوشش کی، جب کہ انجری کے بعد کوشش یہی ہے کہ جس طرح ماضی میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی دکھاؤں۔

حارث رؤف نے کہا کہ نیویارک میں جس طرح کی کنڈیشنز ہیں، سب جانتے ہیں یہاں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے اس لیے بطور باؤلنگ یونٹ ہم نے پوری کوشش کی کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کریں تاکہ ہمیں بیٹنگ میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

سپر ایٹ مرحلے میں رسائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کھلاڑیوں کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں چل رہی، بلکہ ہمارا فوکس صرف اپنے میچ پر ہے اور میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھا کر میچ جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔

60 / 100

One thought on “قسمت میں ہوگا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رؤف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!