قومی ٹیم کوچھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق پاک بھارت میچ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ اپنی سب سے نچلی سطح کی کارکردگی پر ہے، اور ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل کرنا ہے اور ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ کیا مسائل چل رہے تھے اور شکست کی وجوہات کیا تھیں

قومی ٹیم کوچھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے ابتدائی دونوں میچ ہار چکی ہے۔ پہلے میچ میں نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جبکہ جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 3 وکٹوں کے نقصان پر اتنے ہی رنز بنا سکی، اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان جیتی بازی ہار گیا، بھارت 120رنز کے دفاع میں کامیاب

 

 

 

دوسرے اور ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔ کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 کے مجموعے پر پوری بھارتی ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔ بھارت کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف تین بلے باز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم اور حارث نے تین، تین، عامر نے دو جبکہ شاہین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تاہم قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز بنا سکی اور یوں اسے 6 رنز سے شکست ہوگئی۔

61 / 100

One thought on “قومی ٹیم کوچھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!