میں سلیکٹر نہیں کہ اپنے بھائیوں کو اپنی ہی ٹیم میں منتخب کیا، نسیم شاہ

ویب ڈیسک،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں سلیکٹر نہیں کہ اپنے بھائیوں کو اپنی ہی ٹیم میں منتخب کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میرے لیے نئی ٹیم ہے،امید ہے یہ اچھا سیزن ہوگا۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کرکٹ میں اپنی محنت سے آئے ہیں، میں سلیکٹر نہیں کہ اپنے بھائیوں کو اپنی ہی ٹیم میں منتخب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انجری کے بعد کم بیک آسان نہیں ہوتا، یہاں بہت اچھے بیٹرز ہیں بولنگ چیلنج ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!