پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن زیادہ گول اسکور کرنے کی بنیاد پر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 

پولینڈ میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو فرانس کے خلاف تیسرے گروپ میچ میں سنسنی خیز میچ کے بعد شکست ہوئی، قومی ہاکی ٹیم نے فرانس کے خلاف 6 کے مقابلے میں 5 گول کیے۔

گرین شرٹس کی جانب سے رانا عبدالوحید، ابوبکر محمود، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمٰن اور مرتضیٰ یعقوب نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

بجٹ سے قبل شہریوں کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی 3.33 روپے مہنگی

 

تاہم، پاکستان نے ملائیشیا سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جب کہ فرانس پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے مجموعی طور پر گروپ کے تین میچوں میں17 گول کیے، قور قومی ٹیم کے خلاف 11 گول ہوئے۔

اس سے قبل قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ کے دوران ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا، اور کینیڈا کے خلاف 8-1 سے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی تھی۔

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہفتے کو ہوگا۔

60 / 100

One thought on “پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!