مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلیے جدید کیمروں کی تنصیب

تشکر نیوز: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب کا آغاز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 61 ایکڑ پر پھیلے مزارِ قائد کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئے کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے 153 نئے بلٹ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

پہلے، مزارِ قائد کی سیکیورٹی کے لیے 48 کیمرے نصب تھے، جو داخلی اور خارجی دروازوں کے ساتھ ساتھ مزار کے گنبد اور سبزہ زار کی نگرانی کرتے تھے۔ نئے کیمروں کی تنصیب کے بعد، مزار قائد کی ہر زاویے سے نگرانی ممکن ہوگی۔ نئے کیمروں کی تنصیب کے بعد کل تعداد 201 ہو جائے گی۔ یہ جدید بلٹ کیمرے 5 میگا پکسل کے ہیں اور ان کی تنصیب کا کام کچھ عرصے میں مکمل ہو جائے گا۔

پی آئی اے کے نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں و کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا

مزار قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر عبدالعلیم شیخ کے مطابق، ان نئے کیمروں کی تنصیب سے سیکیورٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔ نصب ہونے والے جدید بلٹ کیمرے 5 میگا پکسل جبکہ ڈوم اور منی ڈوم کیمرے 4 میگا پکسل کے حامل ہیں۔ ان کیمروں کے ساتھ منسلک ڈی وی آر، ہارڈ ڈسک اور دیگر آلات بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

 

 

مزار قائد انتظامیہ کے مطابق، کیمروں سے منسلک مانیٹرنگ روم میں مزار قائد کی سیکیورٹی کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار چوبیس گھنٹے نگرانی پر مامور رہتے ہیں۔ مزار کے دو گیٹس، باب ایمان (وی آئی پی گیٹ) اور باب اتحاد (نمائش گیٹ)، وفود اور شہریوں کی آمدورفت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ پہلے یہاں 7 واک تھرو گیٹس استعمال ہوتے تھے، جنہیں اب بڑھا کر 9 کر دیا گیا ہے۔ ان نئے اور اضافی گیٹس کی تنصیب سے مزار قائد آنے والے افراد کی بہتر اسکریننگ ممکن ہوگی، خصوصاً قومی دنوں پر جب مزار پر شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔

60 / 100

One thought on “مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلیے جدید کیمروں کی تنصیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!