پی آئی اے کے نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں و کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا

تشکر نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کے لیے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا ہے۔

تشکرنیوز کے مطابق، وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری، اور مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اسلام آباد: زیرتربیت پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والا ڈرل انسٹرکٹر معطل

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں اور کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔

پری کوالیفائیڈ کمپنیوں اور کنسورشیمز میں ایئر بلو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم، اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم شامل ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نجکاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری میں حصہ لینے والے اداروں کے ٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو مدنظر رکھا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھایا جائے تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔

67 / 100

One thought on “پی آئی اے کے نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں و کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!