تشکر نیوز: کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں نے بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت کو مشکل میں ڈال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ردھیما پنڈت نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ صبح سے مجھے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور میں کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں کی تردید کرتے کرتے تھک چکی ہوں۔
سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کمی
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس دوران میڈیا اور صحافیوں نے جتنا زیادہ رابطہ کیا، پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شبمن گل سے میری شادی کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ میں ذاتی طور پر شبمن گل کو جانتی تک نہیں۔
ردھیما پنڈت نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سنگل ہوں، تاہم ہوسکتا ہے کہ شبمن گل سے شادی کی جعلی خبروں کے بعد اب کوئی مجھ سے شادی کے لیے رابطہ نہ کرے۔