غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں مظاہرہ، پولیس کا فلسطینی حامیوں پر تشدد

تشکر نیوز: دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے حملہ کیا اور خواتین کو گھونسے مارنے کا آزادانہ استعمال کیا۔ دیگر ممالک میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

کرکٹ کا نیا حکمران کون ہوگا؟ ٹی20 ورلڈکپ کا آج سے امریکا میں آغاز

رپورٹس کے مطابق نیویارک کے بروکلن میوزیم میں پولیس نے صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی، اور فلسطین کے حامی شہریوں کو گھونسے مارے اور خواتین کو زبردستی ہتھکڑیاں لگائیں۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اسرائیل اور اسکاٹ لینڈ کے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا۔

فرانس میں بھی فلسطینی پرچم تھامے بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ آسٹریا میں وزیرخارجہ کی تقریر کے دوران شہریوں نے احتجاج کر کے دنیا کی توجہ اسرائیلی جارحیت کی جانب مبذول کرائی۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں مظاہرہ، پولیس کا فلسطینی حامیوں پر تشدد

7 اکتوبر کو حماس کے سرحد پار سے حملے میں 1160 افراد کی ہلاکت اور 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بلااشتعال بمباری شروع کی۔ سات ماہ سے جاری اس وحشیانہ بمباری میں اب تک 36,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

60 / 100

One thought on “غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں مظاہرہ، پولیس کا فلسطینی حامیوں پر تشدد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!