متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

تشکر نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے ٹیم اڈیالہ جیل آئی، عمران خان نے تحریری جواب دیا کہ وکیل کے بغیر بات کروں گا نہ شامل تفتیش ہوں گا۔

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا

 

بعد ازاں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو متنازع ٹوئٹ کا علم ہی نہیں، متنازع ٹوئٹ کی پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہیے۔

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہورہا ہے، ترجمان

بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک

 

رؤف حسن نے اعتراف کیا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی جس کے لیے عمر ایوب، گوہر خان اور رؤف حسن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اس امر کی تحقیق کرے گی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی؟

ایف آئی اے، سابق وزیر اعظم کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لے گی۔

61 / 100

One thought on “متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!