کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر نوجوان جاں بحق

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ نوجوان غنی چورنگی کے علاقے سے گزرتے ہوئے کھلے نالے میں گر گیا تھا۔

ریسکیو 1122 اہلکار حسان خان نے کہا کہ وہ مین ہول ایک سیوریج لائن سے ملا ہوا تھا، غوطہ خوروں کو بلایا گیا جنہوں نے نوجوان کی لاش کو اس میں سے نکالا۔

جاں بحق نوجوان کی عمر تقریبا 20 سال تھی، رات گئے تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

45 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!