افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے

تشکر نیوز: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔

سیکورٹی فورسز پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل ایریا سمبازہ میں 21 اپریل 2024 سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن: منشیات فروش اور اسمگلر گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان ہلاک دہشتگردوں سے آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ 14 مئی 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک گیا۔

ان ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں ٹائپ 69 آر پی جی، پی کے ایم مشین گن، ایم 16 رائفل، راکٹس، دستی بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

61 / 100

One thought on “افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!