تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروشی اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ، آپریشن کا سلسلہ جاری۔
پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ مختلف دوکاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے خلجی گو ٹھ گڈاپ ٹاؤن،مدینہ کالونی گلشن اقبال ٹاؤن اور انسپکٹر محمد فاضل شہید چیک پوسٹ سے منشیا ت فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن: منشیات فروش اور اسمگلر گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل،1.015کلو گرام حشیش،760گرام ہیر وئن اور 200گرام آئس برآمد کرلی گئی۔جبکہ قصبہ کالونی اورنگی ٹاؤن سے غیر قانونی اسمگل شدہ 2140 لیٹر ایرانی تیل برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کواسلحہ اورمنشیات سمیت مز ید قانونی کاروائی کے لیے پولیس اور ایرانی تیل کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔