تشکر نیوز: کراچی میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تشکر نیوز کے مطابق انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جناح ہسپتال کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سول ہسپتال کراچی میں 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز گیسٹرو کے 30 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ یہ کیسز دن 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان رپورٹ ہوتے ہیں۔
گھوٹکی میں فائرنگ سے شدید زخمی صحافی نصراللہ گڈانی جاں بحق
ڈاکٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ زیادہ تر مریض مزدور طبقہ ہے یا پھر آؤٹ ڈور کام کرنے والے ہیں۔ خیال رہے کہ سندھ سمیت پاکستان بھر میں شدید گرمی کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 19 مئی کو ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا تھا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گئی کی گئی تھی جس کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی تھی۔
کراچی میں 10روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ
ایڈوائزری کے مطابق 21 سے 23 مئی کو دن کے وقت درجہ حرارت تقریبا 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ 23 سے 27 مئی کے درمیان درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی تھیں، جب کہ ہسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے تھے۔