گھوٹکی میں فائرنگ سے شدید زخمی صحافی نصراللہ گڈانی جاں بحق

تشکر نیوز: گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے.

صحافی نصراللہ گڈانی کو گھوٹکی سے شدید زخمی حالت میں دو روز قبل بذریعہ ایئر ایمبولینس اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ رہے سکے.

گھوٹکی میں فائرنگ سے شدید زخمی صحافی نصراللہ گڈانی جاں بحق

اس حوالے سے کراچی پریس کلب سے جاری مذمتی بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکرٹری شعیب احمد ، نائب صدرعبدالرشید میمن اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے عوامی آواز کے رپورٹر نصراللہ گڈانی ایک بے باک صحافی تھے جنھیں سچ لکھنے اور بولنے کی پاداش میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا اور اس افسوسناک واقعے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ملزم حامد پیا گرفتار

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک صحافی پر فرائض کی ادائیگی کے دوران جس طرح قاتلانہ حملہ کیا گیا یہ اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ، کچھ عرصہ قبل سکھر کے صحافی جان محمد مہر کو بھی قتل کرنے والے قاتل آج بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں جس پر ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک کی صحافی برادری کو شدید تشویش ہے.

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر اطلاعات سندھ ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سمیت دیگراعلیٰ حکام سے نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

55 / 100

One thought on “گھوٹکی میں فائرنگ سے شدید زخمی صحافی نصراللہ گڈانی جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!