اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکریٹ سیل

تشکر نیوز:  کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں قائم تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹ کو سیل کر کے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹ پر موجود غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ختم کر کے دفتر کو سیل کردیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکریٹ سیل

سی ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوہے اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔ مرکزی سیکریٹ سیل ہونے کی خبر پھیلتے ہی پی ٹی آئی قائدین، چیئرمین مرکزی دفتر پہنچے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ سیکٹر جی 8/4 میں قائم سیاسی جماعت کی جانب سے پلاٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات قائم کی گئی، مذکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ کیا گیا ہے جس کی اراضی پر قبضہ کر کے تجاوزات قائم کی گئیں۔

ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپرد خاک

حکام کا کہنا ہے کہ پلاٹ کے مالک کی طرف سے متعدد دیگر خلاف ورزیاں بھی کی گئیں، جس پر متعدد بار خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹسسز بھی جاری کیے گئے، پہلا نوٹس 19 نومبر 2020 اور دوسرا نوٹس 22فروری 2021 کو جاری کیا گیا پھر خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے ایک اور نوٹس 14 جون 2022 کو جاری کیا گیا اور 4 ستمبر 2023کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے 10 مئی 2024 کو اس پلاٹ کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن عمل میں لایا گیا ہے۔ ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے مہم بلا تفریق شہر بھر میں جاری رہے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے موقع پر موجود کارکنان کو پُرامن رہنے کی ہدایت کردی۔

59 / 100

One thought on “اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکریٹ سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!