کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم: واٹر کارپوریشن کے اقدامات، سی ای او کی یقین دہانی

تشکر نیوز:  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

 شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر کے ایم سی فیروز خان کی قیادت میں آنے والے وفد سے چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا،

اس موقع پر پی پی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی محمد جمن دروان، آفتاب عالم چانڈیو، ظفر پلیجو، محمد علی شیخ، سید سردار شاہ، ایاز تینو، سید اعجاز احمد، تنویر شیخ، شفقت مگھن اور صدیق تنیو سمیت دیگر افسران موجود تھے، ملاقات کے دوران رہنماؤں نے واٹر کارپوریشن حکام کو شہر کے مختلف علاقوں میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،

آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اہم عسکری و سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں

سی ای او واٹر کارپوریشن نے رہنماؤں کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے، اس موقع پر رہنماؤں نے تمام مسائل حل کرنے پر سی ای او واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

54 / 100

One thought on “کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم: واٹر کارپوریشن کے اقدامات، سی ای او کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!