عدنان سمیع نے بیٹے کی سالگرہ پر کیا کہا؟

گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنے بیٹے اذان سمیع خان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ ان کا اپنے بیٹے کے ساتھ رشتہ کتنا مضبوط اور خوبصورت ہے۔

یاد رہے کہ عدنان سمیع نے 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، وہ اس سے قبل کام کے سلسلے میں کئی سال تک وہاں مقیم رہے۔ عدنان سمیع کی جانب سے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں رہائش اور وہاں کی شہریت حاصل کرنے پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

حال ہی میں ان کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے والد عدنان سمیع خان نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’بہت سے لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ ان کا اپنے بیٹے کے ساتھ رشتہ کتنا خوبصورت ہے لیکن یہ ان لوگوں کا مسئلہ ہے۔

عدنان سمیع نے بیٹے کی سالگرہ پر کیا کہا؟

گلوکار نے مزید کہا کہ سچ یہ ہے کہ وہ اس بات کا اظہار نہیں کر سکتے کہ وہ اپنے بیٹے سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔

عدنان سمیع نے کہا کہ وہ اذان سمیع کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور یہ کہ اذان سمیع کی اپنے پروفیشن سے محبت اور محنت دیکھ کر انہیں اندازہ ہوگیا ہے وہ ماضی میں پھنسے رہنے والے شخص نہیں ہیں۔

ساتھ ہی عدنان سمیع نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار اور اچھی صحت اور کامیابی اور خوشحال زندگی کی دعائیں دیں۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!