کراچی: 126 ایکڑ سرکاری زمین کی لیز پر وزیراعلیٰ کے جعلی دستخط کا انکشاف

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے ملیر کی 126 ایکڑ سرکاری  زمین کی لیز  پر وزیراعلیٰ سندھ  اور  چیف سیکرٹری کے جعلی دستخط کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ملیر میں 126 ایکڑ  زمین کی ملکیت کے  تنازع  کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کراچی: 126 ایکڑ سرکاری زمین کی لیز پر وزیراعلیٰ کے جعلی دستخط کا انکشاف

 بلڈر کا دعویٰ تھا کہ 126 ایکڑ  زمین ہمیں لیز  پر دی گئی تھی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ لیز 30 سال کی تھی جو ختم ہوچکی ہے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بیرسٹر سندیپ ملانی کا کہنا تھا کہ بلڈر 30 سالہ لیز کی 99 سال میں توسیع چاہتا ہے، پرانی لیز پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور  اس وقت کے چیف سیکرٹری کے جعلی دستخط ہیں، سپریم کورٹ نے لیز نہ دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے: آئی ایس پی آر

عدالت میں سرکاری وکیل اور بلڈرز کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!