بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

تشکرنیوز: وفاقی تحقیقاتی ادارے گلگت کے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کے علاقے ایف بی ایریا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں علیان شیر اور جنید کریم شامل ہیں۔

بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ترجمان نے کہا اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں ملوث ایک اور ملزم شعیب نواز کو گلگت بلتستان کے گاؤں سوست سے گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزمان کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملزمان شکایت کنندگان کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھے، ملزمان نے متاثرہ بچی کے والد کو ویڈیوز ایڈیٹ کر کے بلیک میل کیا تھا۔

شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!