...

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال

تشکر نیوز: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تحلیل اور تشکیل نو سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال

ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، ٹرائبل ایئریا الیکٹریک سپلائی کمپنی (ٹیسکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بورڈز میں نئی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے بورڈز میں بھی نئی تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر امریکا بلبلا اُٹھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بورڈ میں ممبران کا چناؤ انتہائی پروفیشنل بنیادوں پر کیا گیا ہے، 8 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کر کے نئے بورڈ تشکیل دینے کی تجویز ہے، بورڈز کی تحلیل اور تشکیل سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

55 / 100

One thought on “بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.