پسنی: کوسٹ گارڈ کی کارروائی میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد چرس برآمد

تشکرنیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف پسنی اور اوتھل کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام  چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی انٹیلجنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس کے 187 بیگ برآمد کیے ہیں۔

پسنی: کوسٹ گارڈ کی کارروائی میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد چرس برآمد

یہ آپریشن انتہائی مشکل اور ناقابل رسائی پہاڑی علاقے میں انجام دیا گیا۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

پاکستان رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس کا اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن، بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء برآمد

اوتھل چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس (باچا خان کوچ) سے 3595 کلو گرام ممنوعہ چھالیہ بھی برآمد کی گئی جس کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

58 / 100

One thought on “پسنی: کوسٹ گارڈ کی کارروائی میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!