وزیراعظم کی کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

تشکر نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلبہ کو ہرقسم کی مددومعاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی صورتحال کےحوالے سے گہری تشویش کا اظہارکیا، وزیراعظم نے کہا مسلسل اپنے آپ کو صورت حال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیئے

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبہ سےملاقات کی ہدایت کی، وزیراعظم آفس کےمطابق پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ سفارتخانہ زخمی طلبہ کی معاونت کر رہا ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےجمہوریہ کرغزستان میں طلباء پرہجوم کےحملوں کی اطلاعات کو انتہائی تشویشناک قراردیا، کہا ہم نے پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغیز حکام سے رابطہ قائم کیا ہے،کرغزستان میں اپنے سفیر کو مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!