بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا

تشکر نیوز: آئرلینڈ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور نصف سینچری بناکر ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔

بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا

ڈبلن میں کھیلے گئے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 50 رنز مکمل کرتے ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 39 ففٹیز کے ساتھ بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا۔ ویرات 38 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنر 27،27 ففٹیز بنائی ہیں۔

سیکیورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل حکام کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ملتوی کرنے کی درخواست

بابراعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا،اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویراٹ کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں بابراعظم سب سے زیادہ 77 ٹی20میچز میں قیادت کرنے والے کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

9 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!