...

پاک آرمی کا تھر پارکر میں فری میڈیکل کیمپ

تشکر نیوز: پاکستان آرمی کی جانب سے سندھ کے دور دراز علاقے تھر پارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاک آرمی نے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے متعدد افراد کا مفت علاج کیا اور دوایں فراہم کیں ۔

فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز نے بھی مریضوں کے مفت علاج میں معاونت کی۔ رائے چند ہائیر ایجوکیشن سکول ضلع تھر پارکر میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں 1300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں خواتین و زچہ و بچہ سے متعلق علاج معالجہ بھی کیا گیا ۔ کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی جس کے باعث بہت سے مریضوں کے فری ٹیسٹس کیے گئے۔

پاک فوج کا پشاور کے قریب درہ موسی میں سکول کا افتتاح

فری میڈیکل کیمپ میں فرسٹ ایڈ , ای سی جی , ویکسینیشن , او ٹی , ڈیٹینشن روم , فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ پاک آرمی کی جانب سے مختلف فیلڈز کے سپیشلسٹس اور ایم اوز نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔ علاقہ مکینوں میں مفت راشن بھی تقسیم کئے گئے ۔ عوام نے پاک فوج کے اس پر خوت قور عوام دوست امدادی سرگرمیوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تھر پارکر و گردونواح سے آے مریضوں کا کہنا تھا کہ معمولی معمولی امراض کے علاج کیلئے یہاں سے سفر کر کے بہت دور جانا پڑتا ہے۔

علاج معالجہ کے پیسوں کے علاوہ شہر میں رہائش اور سواری کے چرچے ناقابل برداشت ہو جاتے ہیں۔ پاک فوج کے اس اقدام کے باعث ہمیں گھر بیٹھے وہ سہولیات میسر ہوئیں جو شاید شیر میں اتنا سفر کر کے بھی میسر نا ہوتیں۔ ہمیں مفت چیک اپ کے ساتھ نا صرف دوایں فراہم فراہم کی گئیں بلکہ مہنگے ترین ٹیسٹ بھی بغیر کسی فیس کے کئے گئے۔

پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے کیمپ کے دوران ہمارا بہترین علاج کیا اور مفید طبی مشورے بھی فراہم کئے۔ عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے جو ہمہ وقت ہماری ہر قسم کی امداد کیلئے یہاں پہنچتا ہے، پاک فوج کے اس فری میڈیکل کیمپ نے نا صرف ہمارے مریضوں کا علاج کیا بلکہ ہمارے دل کی اتاہ گہرائیوں سے بہت سی دعائیں بھی سمیٹیں، ہم پاک فوج کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

50 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.