تشکرنیوز کی نشاندہی ڈی جی کا کوئیک ایکشن گلشن اقبال میں SBCA نے غیرقانونی بینکوئٹ مسمار کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تشکر نیوز کی خبر پر ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کا فوری ایکشن ، گلشن اقبال میں غیرقانونی بینکوئٹ کو مسمار کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق گلشن اقبال میں واقع پلاٹ نمبر D10 بلاک 13 ڈی 1 اسکیم 24 میں غیرقانونی طور بینکوئٹ تعمیر کیا گیا تھا ۔

تشکرنیوز کی نشاندہی ڈی جی کا کوئیک ایکشن گلشن اقبال میں SBCA نے غیرقانونی بینکوئٹ مسمار کردیا

تشکر نیوز نے نشاندہی کی تھی اس غیرقانونی تعمیرات کے حوالے دس لاکھ روپے رشوت بھی وصول کئے گئے جبکہ بقایا دس لاکھ روپے لینا باقی تھے ۔ تشکر نیوز نے فوری طور پر اس معاملے کو اجاگر کیا جس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی عبدالرشید نے فوری رسپانس دیا اور اس غیرقانونی بینکوئٹ کی مسماری کا حکم دیا

جس کے بعد ایس بی سی اے کی ٹیم نے ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی سربراہی میں بینکوئٹ کو مسمار کردیا ۔ ڈی جی ایس بی سی اے کے فوری ایکشن پر علاقہ مکینوں اور شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک خوشگوار تبدیلی سے تعبیر کیا ہے ۔ یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے کہ مستقبل میں بھی ڈی جی ایس بی سی اے اسی طرح کی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے ۔

وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

 

 

شہری حلقوں نے تشکر نیوز کی تجاوزات کے خلاف بھرپور کوریج کو بھی سراہا ہے جس کی وجہ سے اس کی نشاندہی ہوئی اور غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ ہوا

25 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!