اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کا آغاز

تشکر نیوز: مرکزی کمیٹی نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی صداقت حُسین کی تنظیم کی بنیادی رکنیت معطل کردی،ترجمان ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،ترجمان ایم کیو ایم

اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کا آغاز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی صداقت حُسین کی تنظیم کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ آج صبح اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقع کی شفاف تحقیقات کیلئے مرکزی کمیٹی نے صداقت حُسین کی رکنیت معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بھگوڑے عادل راجہ کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں شکایت درج

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نقل مافیا کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہے اور اپنے کسی بھی کارکن، ذمہ دار یا رکن اسمبلی کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بنے یا پھر سرکاری کام میں مداخلت کا باعث بنے۔ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اسکول واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی فائنڈنگ سے بذریعہ میڈیا آگاہ کردیا جائے گا۔

59 / 100

One thought on “اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!