سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر

تشکر نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی یوم شدید مذمت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سیاہ دن سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی، اس روز جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا گیا، شرپسند عناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں پر توڑ پھوڑ کی۔

سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسند عناصر کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، مسلح افواج نےانتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور تخریب کاروں، سرغنوں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا۔

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کےکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم

سانحہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ، کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،شہدا کے لواحقین

ان کا کہنا تھا کہ قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہو کر اس سازش کے منصوبہ ساز، سہولت کاروں اور اس پر عمل کرنے والوں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کر دی تاکہ بیانیے کو اپنے فائدے کے لیے موڑ دیا جائے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالا جائے، یہی وجہ ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور عمل درآمد کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں ملک کے قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی اس طرح کے غیر ضروری اقدام کے ذریعے ہمارے ہیروز کی یادگاروں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلانا تھا، شرپسند عناصر کا مقصد عوام، مسلح افواج کے درمیان تصادم اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

ان کے مطابق آج پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں، ہمارے شہدا اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرنے اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

 

 

9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

56 / 100

2 thoughts on “سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!